گجرات،قبرستان میں مٹی ڈلوانے ، سپرے کروانے پر بااثر افراد نے محنت کش پر کتے چھوڑ دئیے

12افراد کا وحشیانہ تشدد ، لہولہان کردیا، ادھ موا ہونے پر ملزمان کھیتوں میں چھوڑ کر فرار

اتوار 24 مئی 2015 21:44

گجرات،قبرستان میں مٹی ڈلوانے ، سپرے کروانے پر بااثر افراد نے محنت کش ..

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء)قبرستان میں مٹی ڈلوانے ، سپرے کروانے پر بااثر افراد نے محنت کش پر کتے چھوڑ دئیے 12افراد کا وحشیانہ تشدد جسم لہولہان ادھ موا ہونے پر ملزمان محنت کش کو کھیتوں میں چھوڑ کر فرار تھانہ صدر گجرات کے نواحی گاؤں پرانا گورالہ کے رہائشی ریٹائرڈ اکاؤنٹ آفیسر محمد عنایت کے بیٹے مدثر مقصو د نے مچھروں کی بہتات کے باعث گھر سے ملحقہ قبرستان میں جڑی بوٹیاں تلف کروا کر سپرے کروایا اور مٹی ڈلوائی جس پر گاؤں کے رہائشی بااثر افراد شاہد وغیرہ نے مویشیوں کیلئے قبرستان سے چارہ ختم ہو جانے کا بدلہ لینے کیلئے اُسے مار مار کر ادھ موا کیا اور اُ س پر کتے چھوڑ دئیے جس کے بعد مدثر مقصود کو زخمی حالت میں کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تشویشناک حالت میں مدثر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُسکی حالت نازک بیان کی جاتی ہے تھانہ صدر گجرات نے زخمی مدثر کے والد عنایت کی رپورٹ پر تین بھائیوں شاہد زمان ، محمد زمان ، محمد منشاء نے ساتھیوں محمد عرفان ، محمد عباس ، محمد قمر وغیرہ 12افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا زخمی مقصود کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا