ایشز ٹرافی واپس لانے کیلئے آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کی کمانڈو ٹریننگ

پیر 25 مئی 2015 11:35

ایشز ٹرافی واپس لانے کیلئے آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کی کمانڈو ٹریننگ

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی۔2015ء) آسٹریلیا کی خواتین کرکٹرز کمانڈو ٹریننگ کے بعد انگلینڈ سے ایشز ٹرافی واپس حاصل کرنے کیلئے بے چین ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ویمنزکرکٹ ٹیم کے نئے کوچ میتھیو موٹ رواں ماہ کے آغاز میں ٹیم کو گولڈ کوسٹ ہنٹرلینڈ لے گئے جہاں 4 روزہ کیمپ لگایا گیا، اس میں کھلاڑیوں سے سخت ورزشیں کرائی گئیں،رسیوں سے لٹکتے تختوں پر چلایاگیا، پانی میں دوڑیں لگوائی گئیں جبکہ کشتی رانی بھی کی گئی۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے سابق کوچ جان بکانن نے بھی ایک مرتبہ مینز ٹیم کیلئے اسی طرز کا کیمپ لگایا تھا جس پر شین وارن نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔