ایان علی کے خلاف کیس کی سماعت، مکمل چالان پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی، ماڈل نے والد سے ملاقات سے بھی انکار کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 مئی 2015 12:11

ایان علی کے خلاف کیس کی سماعت، مکمل چالان پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015ء) : ماڈل ایان علی کو بینکنگ کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں ایان علی کے والد نے ماڈل ایان علی سے ملاقات کی کوشش کی لیکن انہوں نے ملنے سے صاف انکار کردیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارملزمہ ماڈل ایان علی کو پولیس نے بینکنگ کورٹ میں پیش کیا لیکن آٹھویں بار پیشی کے باوجود پولیس نے ماڈل کا مکمل چالان پیش نہ کیا جس کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی جس پرعدالت نے برہمی کا ظہار کرتے ہوئے ملزمہ کے ریمانڈ میں 28 مئی تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

ماڈل کے والد راجا حفیظ نے عدالتی احاطے میں ان سے ملاقات کی کوشش کی تو انہوں نے اپنے وکلا کو کہا کہ وہ اس شخص سے نہیں مل سکتیں جس نے 5 سال قبل انہیں اور ان کی والدہ کو اکیلا چھوڑ دیا تھا۔ دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجا حفیظ کا کہنا تھا کہ بیٹی سے ملنا چاہتا ہوں مگر پولیس ملنے نہیں دے رہی اور ایان سے ملاقات کے بعد حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، بے نظیر بھٹو کے خاندان سے خاندانی تعلقات ہیں لیکن محض آصف علی زرداری سے تعلق نہ جوڑا جائے.

متعلقہ عنوان :