کان فیسٹیول میں سری لنکا اور ہولوکاسٹ پر مبنی فلموں کو اعزاز

پیر 25 مئی 2015 12:22

کان فیسٹیول میں سری لنکا اور ہولوکاسٹ پر مبنی فلموں کو اعزاز

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) فرانس میں دو ہفتے سے جاری کان فلم فیسٹیول میں فرانسیسی ہدایت کار جیکس اوڈیارڈ کی فلم ’دھیپین‘ کو اعلیٰ ترین ایوارڈ ’پام دی اور‘ سے نوازا گیا ہے۔اس فلم میں خانہ جنگی میں مبتلا سری لنکا کے پناہ گزینوں کو دکھایا گیا ہے جو فرانس کے لیے نقل مکانی کرتے ہیں۔امریکی فلم ساز جوئل اور ایتھن کوئن کی سربراہی والی جیوری کی ٹیم کے اس فیصلے نے سب کو ششدر کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسرا اہم ایوارڈ ’داگراں پری‘ ہولوکاسٹ پر مبنی ہنگری کے نئے ہدایتکار کے ڈرامے ’سن آف سول‘ کو ملا جس میں اوشوٹز گیس چیمبر کو پیش کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’یہ براعظم ابھی بھی اس کی خوفناک یادوں سے آزاد نہیں ہوا ہے۔آسکر کے بعد مقبول ترین فلم فیسٹیولز میں شامل اس کان فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ ونسنٹ لنڈن کو ملا جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ مشترکہ طور پر رونی مارا اور ایمینوئل برکون کو دیا گیا۔ونسنٹ لنڈن کو یہ ایوارڈ سٹیفن برائز کی فلم ’دا میزر آف اے مین‘ کے لیے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :