پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تعاون کرے ، راجناتھ سنگھ
پیر 25 مئی 2015 13:40
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان سے دہشت گردی مخا لف سرگرمیوں میں تعاون فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔ بھارت میں مسلمان محب وطن ہیں جنہوں نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن تعاون دینا چاہئے کیونکہ اس ملک کو خود دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پاکستان کی طر فسے وزیر دفاع منوہر پاریکر کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو پتہ ہے کہ دہشت گردی کو کون فروغ دے رہا ہے ۔
دہشت گردی کو کسی مذہب کے ساتھ نہ جوڑنے پر زور دیتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت میں مسلمان محب وطن ہیں جنہوں نے ہمیشہ دہشت کی مخالفت کی ہے انہوں نے مسلمانوں کی یہ کہہ کر تعریف کی کہ انہوں نے کبھی بھی بنیاد پرست گروپوں جیسے آئی ایس آئی کو اپنے اوپر انداز نہیں ہونے دیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دنیا میں کئی ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور انہیں اس بدعت کے خلاف مشترکہ لڑائی لڑنی چاہئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ نقلی کرنسی کے چلن کو ہر حال میں بند کیا جائے گا کیونکہ اس سے دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے ۔
راجناتھ سنگھ نے سٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک پروگرام میں یہاں کہا کہ ان کی حکومت نقلی کرنسی کو بند کرنے کے لئے پرعزم ہے نقل کرنسی سے نہ صرف دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے بلکہ یہ ملک کی معیشت کو بھی نقصان پہنچاتا ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے ملک کی اقتصادی اور سماجی منصوبے کامیاب ہوں گے ۔ معیشت تیزی سے آگے بڑھے گی انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت میں بینکوں کی کافی اہمیت ہے بینکوں کے نیشنلائزیشن کے بعد جن دھن سکیم اس سیکٹر کی سب سے بڑی اور عوام کے لئے سودمند سکیم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک تقریباً پندرہ کروڑ لوگ جن دھن سکیم سے وابستہ ہو چکے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.