شاہد آفریدی کو ڈاکٹرز نے انجری کے باعث دو ہفتے کے آرام کا مشورہ دیدیا‘ آفریدی نے مسترد کردیا

پیر 25 مئی 2015 16:10

شاہد آفریدی کو ڈاکٹرز نے انجری کے باعث دو ہفتے کے آرام کا مشورہ دیدیا‘ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کو ڈاکٹرز نے کچھ روز کے لئے کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آفریدی زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران گیند روکنے کی کوشش میں زخمی ہوگئے تھے اور ان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں تین ٹانکے آئے تھے۔ ڈاکٹرز نے آفریدی کو زخم خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم آفریدی نے مشورہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔ واضح رہے کہ آفریدی انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کے لئے نارٹھپٹن سے معاہدہ کررکھا ہے اور اس میں شرکت کیلئے کل منگل کو روانہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :