آل راونڈر شاہد آفرید ی نے ڈاکٹرز کا دوہفتے کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ نظر انداز کردیا

منگل 26 مئی 2015 11:26

آل راونڈر شاہد آفرید ی نے ڈاکٹرز کا دوہفتے کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ نظر ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) پاکستانی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ڈاکٹرز کی جانب سے دو ہفتے تک کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ نظر انداز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بوم بوم آفریدی زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران گیند روکنے کی کوشش میں زخمی ہوگئے تھے اور ان کے بائیں ہاتھ کی انگلی پر تین ٹانکے آئے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں زخم خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر دو ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا تاہم انہوں نے مشورہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھیل جاری رکھ کر اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے نارتھمپٹن شائر سے معاہدہ کررکھا ہے اوروہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے آج انگلینڈ روانہ ہو ں گے ۔

متعلقہ عنوان :