اداکار شان نے سیدنور کی فلم میں کام کیلئے ہاں کر دی

منگل 26 مئی 2015 11:41

اداکار شان نے سیدنور کی فلم میں کام کیلئے ہاں کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستانی اداکار شان شاہد کے بارے میں بڑے عرصے سے یہ خبریں میڈیا میں پھیلی ہوئی تھی کے وہ سید نور کی فلم”بھائی وانٹڈ“ میں کام کریں گے یا نہیں۔حال ہی میں ان کے ترجمان نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ شان سید نور کی فلم میں کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ سید نور ہماری انڈسٹری کے سینئر ہدایت کار اور مصنف ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرنے میں نہایت خوشی محسوس ہوگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ سے شان اور سید نور فلم 'بھائی وانٹڈ' کی کہانی اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت کر رہے تھے اور اس فلم کو ایک نئے نقطہ نظر سے بنانا چاہتے ہیں۔سید نور نے ماضی میں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پر بھائی وانٹڈ کے پیج پر ایک کاسٹ کا اعلان بھی کیا تھا جس میں ندیم خرم کے ساتھ ایک نیا اداکار یاسر خان شامل ہیں۔شان بھی اب اس فلم کی کاسٹ کا اہم حصہ بن چکے ہیں البتہ فلم کی ہیروئن کی تلاش جلد شروع کی جائے گی۔فیس بک پوسٹ سے اس بات کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے کہ فلم میں اداکارہ ثنا سرفراز بھی اہم کردار کرتی نظر آئیں گی جبکہ متیرہ کا ایک آئٹم سانگ بھی فلمایا جائے گا۔فلم ”بھائی وانٹڈ“ کی شوٹنگ جولائی کے آخر میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :