ایف بی آر کا غیر قانونی سرمایہ کاری نمائش پر چھاپہ ، کمپنی کے نمائندوں سے لیپ ٹاپ،آئی پیڈز،موباےئل فونزاور ٹیبلٹس قبضے میں لے لئے
منگل 26 مئی 2015 12:11
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ایک غیر قانونی سرمایہ کاری نمائش پر چھاپہ مارکرایونٹ کا انعقاد کرنے والی کمپنی کے نمائندوں سے لیپ ٹاپ،آئی پیڈز،موباےئل فونزاور ٹیبلٹس قبضے میں لے لئے ۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ چھاپہ گزشتہ ہفتے ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹلیجس اینڈ انوسٹیگشن ونگ نے مارا تھا۔
رےئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ سٹاف ایک کینین شہری کی نگرانی میں کام کررہاتھا،ایف بی آر کی ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کی تاہم انہوں نے کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔انگریزی اخبار نے دستیاب دستاویزات کے حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ کمپنی پاکستانی شہریوں کو بغیر ٹیکس ادائیگی والی رقوم کو بیرون ملک منتقل کرنے کی سہولت اور مواقع فراہم کررہی تھی۔(جاری ہے)
ایف بی آر نے 50 بندوں کے نام حاصل کرلئے تھے جنہوں نے کمپنی سے رابطہ کیا تھا۔
ایف بی آر کے ٹیکس اینٹلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے ایک عہدیدار نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شر ط پر بتایا ہے کہ ضبط شدہ اشیاء سے ان لوگوں کا ڈیٹا نکالا جائے گا جو پاکستان سے اپنی بلیک منی باہر بھیجنا چاہتے تھے۔تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنی کے نمائندوں سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے پاس ایسا سسٹم موجود ہے جس کے ذریعے وہ تصدیق کرسکیں کہ آیا جو رقوم وہ حاصل کررہے ہیں وہ قانونی ہے یا غیر قانونی۔اور یہ کہ یہ رقوم کیسے متحدہ عرب امارات بھیجی جارہی تھیں۔تاہم ان سوالات کے کوئی تسلی بخش جواب نہیں مل سکے ۔یہ چھاپہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ175 کے تحت ماراگیا جو افسر ز کو بغیر کسی پیشگی نوٹس کے کسی بھی احاطے میں داخلے کی اجازت دیتاہے اور وہ دستاویزات اور دیگر سامان کی تلاشی لے سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.