آزاد خیال لڑکی ہوں ، فضول باتوں پر توجہ نہیں دیتی ‘ مسکان جے

منگل 26 مئی 2015 12:24

آزاد خیال لڑکی ہوں ، فضول باتوں پر توجہ نہیں دیتی ‘ مسکان جے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) گلوکارہ و ماڈل مسکان جے نے کہا ہے کہ آزاد خیال لڑکی ہوں ، فضول باتوں پر توجہ نہیں دیتی ، بدقسمتی سے پاکستان میں فن اور فنکار کی پرموشن کرنے کی بجائے بے بنیاد فضول باتوں پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میڈیا میں بھی بھارتی فنکاروں کو زیادہ پرموٹ کیا جاتا ہے مگر پاکستانی فنکاروں کو وہ مقام نہیں دیا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کرتی ہوں کہ ہمیشہ اچھا پرفارم کروں تاکہ میرے پرستاروں اس کو بھرپور طریقے سے انجوائے کر سکیں ۔ مسکان جے نے کہا کہ گلوکاری کے ساتھ ماڈلنگ پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہوں ۔ ماڈرن اور شلوار قمیض پہننا پسند کرتی ہوں کیونکہ لباس انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے ۔