محکمہ آثار قدیمہ کے ملازمین کا احتجاج ، سیاحوں کو شاہی قلعہ سے باہر نکال دیا

منگل 26 مئی 2015 12:28

محکمہ آثار قدیمہ کے ملازمین کا احتجاج ، سیاحوں کو شاہی قلعہ سے باہر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) محکمہ آثار قدیمہ کے ملازمین نے محکمہ کو والڈ سٹی اتھارٹی کے ماتحت کرنے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سیاحوں کو شاہی قلعہ سے باہر نکال دیا اور شاہی قلعہ کے گیٹ سیاحوں کیلئے بند کردئیے ۔

(جاری ہے)

ملازمین کا مطالبہ تھا کہ محکمہ آثار قدیمہ کو والڈ سٹی اتھارٹی سے واپس لیا جائے۔ احتجاجی ملازمین کے مطابق اگر حکومت نے ان کا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو ہر منگل کے روز شاہی قلعہ بند کردیا جائے گا اور مرحلہ وار یہ احتجاج شالیمار باغ اور مقبرہ جہانگیر تک پھیلادیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :