کراچی : صحافیوں پر تشدد اور سندھ ہائی کورٹ پر حملے کا معاملہ، عدالت نے آئی جی سندھ اور دیگر افسران کا معافی نامہ مسترد کر دیا، مزید کاروائی 28 مئی تک ملتوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 12:31

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : سندھ ہائی کورٹ میں عدالت پر حملے اور صحافیوں پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جسٹس فاروق ایچ نائیک نے ریمارکس دئے کہ ذمہ دار افسران کو معطل کر دیا ہے، ذمہ داران میں سے کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، جبکہ جسٹس سجاد حسین کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ اور دیگر افسران سے رابطہ کیا لیکن نہیں ہو سکا، انکا کہنا تھا کہ سب پولیس اہلکاروں کی تصاویز موجود ہیں، جس پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس نے جرائم کو کم کرنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں، جسٹس مقبول باقر پر حملے میں بھی ایک پولیس اہلکار شہید ہوا تھا، تاہم عدالت نے آئی جی سندھ سمیت دیگر افسران کے معافی نامے مسترد کر دئے.

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کو 28 مئی تک ملتوی کر دیا ہے، 28 مئی کو آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور دیگر پولیس افسران پر فرد جرم عائد کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :