الخلیل، یہودی تنظیموں کے زیر اہتمام، میرا تھن ریس، موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد

منگل 26 مئی 2015 12:41

الخلیل، یہودی تنظیموں کے زیر اہتمام، میرا تھن ریس، موٹر سائیکل ریلی ..

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گزشتہ روز یہودی تنظیموں کے زیراہتمام میراتھن ریس اور موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر شہر کی مکمل طور پر ناکہ بندی کر کے فلسطینی شہریوں کو گھروں میں بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صبح کے وقت بڑی تعداد میں یہودی آباد کار موٹرسائیکلوں پر الخلیل کی سڑکوں پر گھومتے دکھائی دیئے ، موٹرسائیل ریس کا مقابلہ دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں یہودی آباد کار گھروں سے باہرنکل آئے جس کے بعد شہر میں میرا تھن ریس کا بھی انعقاد کیاگیا ، اس موقع پر الخلیل کے مشرقی و شمالی علاقوں کو مکمل طورپر سیل کردیا گیا تھا اور فلسطینی شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

میراتھن ریس شمالی الخلیل میں گوش عتصیون کالونی سے شروع ہوئی اور الخلیل کے بیشتر داخلی اور خارجی راستوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ اسی مقام پر جا کر ختم ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :