آسٹریلیا سیریز ، ٹریننگ کیمپ کیلئے بارہ ویسٹ انڈین کھلاڑی طلب ، چندر پال نظر انداز

منگل 26 مئی 2015 13:01

آسٹریلیا سیریز ، ٹریننگ کیمپ کیلئے بارہ ویسٹ انڈین کھلاڑی طلب ، چندر ..

انٹیگا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل ٹریننگ کیمپ کیلئے 12 کھلاڑیوں کااعلان کر دیا ، سینئر بیٹسمین شیونرائن چندر پال کو ڈراپ کر دیا گیا ہے ۔ انہیں ہوم سیریز میں بھی شامل نہ کرنے کا امکان ہے کیونکہ ان کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی ناقص رہی جس کی وجہ سے انہیں ٹریننگ کیمپ سے ڈراپ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کیمپ میں دیوندرا بشو، جرمین بلیک ووڈ، کریگ براتھویٹ، ڈیرن براوو، شینن گبرائیل، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ، ویراسمیع پرمال ، دنیش رامدین، کیمار روچ، مارلن سیمیولز اور جیروم ٹیلر شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کلائیو لائیڈ نے کہا ہے کہ شیو نرائن چندر پال کی خدمات قابل تحسین ہیں تاہم ان کی فارم اور گزشتہ میچز میں خراب کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سخت فیصلہ کرنا پڑا۔ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں سینئر کھلاڑیوں کا خلا ء پر کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :