راحت فتح علی خاں ایک مرتبہ پھر بالی وڈ میں سروں کا جادو جگا ئیں گے

منگل 26 مئی 2015 13:05

راحت فتح علی خاں ایک مرتبہ پھر بالی وڈ میں سروں کا جادو جگا ئیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) سروں کے شہنشاہ استاد راحت فتح علی خاں ایک مرتبہ پھر بالی وڈ کی ضرورت بن گئے،پاکستانی گلوکار کا گیت محبت بھی ضروری تھی بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ نے اپنی فلم میں شامل کرلیا۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ پہلے تک بھارتی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانیوالے پلے بیک گلوکار راحت فتح علی خاں جنہیں کافی عرصہ سے بالی وڈ سے دوررکھا گیا تھا ایک مرتبہ پھر بھارتی بالی وڈ میں سروں کا جادو جگا رہے ہیں۔

راحت فتح علی خاں کا گیت محبت بھی ضروری تھی بھارتی ہدایتکارمہیش بھٹ کی فلم ہماری ادھوری کہانی میں شامل کر لیا گیا ہے اور فلم میں یہ گیت اداکار عمران ہاشمی اور ودیا بالن پر پکچرائز کیا گیا ہے۔ فلم آئندہ ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی سچ کہتے ہیں فن سرحدوں کا محتاج نہیں ہواکرتا راحت کئی سالوں سے بھارت یاتراتو نہیں کرسکے مگر ان کی آواز اب پھر بالی وڈ میں گونجے گی۔

متعلقہ عنوان :