زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات

منگل 26 مئی 2015 13:25

زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹوں کے حصول میں شائقین کو سخت پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے دفتر میں چوری کے بعد شائقین کو ٹکٹوں کی کمی کا سامنا ہے ۔ پی سی بی نے مقامی بیکری میں ٹکٹوں کی فراہمی یقینی بنائی ہے مگر شائقین ٹکٹ نہ ملنے کی شکایت کر رہے ہیں ۔ اس ضمن میں پی سی بی آفیشل کا کہنا ہے کہ وہ ٹکٹوں کی کمی کے حوالے سے وجوہات جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :