لاہور : اداکارہ میرا سالگرہ مناتے ہی غائب، ہوٹل کا بل بھی ادا نہیں کیا، تقریب میں شرکت نہ کرنے پر فنکاروں نے شکر کا کلمہ پڑھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 13:27

لاہور : اداکارہ میرا سالگرہ مناتے ہی غائب، ہوٹل کا بل بھی ادا نہیں کیا، ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : فلمسٹار میرا نے گذشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں اپنی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا ، جس میں اداکارہ نے بطور مہمان اپنے قریبی 30 دستوں اور صحافیوں کو مدعو کیا ، لیکن سوشل میڈیا پر مینیجر سہیل ارشد نے دعوت عام کا اعلان کر دیا جس کے بعد ہوٹل میں مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد افراد نے شرکت کی، اس صورتحال کو بھانپتے پوئے فلمسٹار میرا کے ایک قریبی دوست نے ان کو مشورہ دیا کہ وہ ہوٹل سے نکل جائیں ورنہ ان تمام مہمانوں کا بل انہی کو ادا کرنا پڑے گا، میرا نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، مشورے سے مستفید ہوتے ہوئے فوری ہوٹل سے غائب ہو گئیں.

جب یہ بات ہوٹل کے جی ایم تم پہنچی تو انہوں نے اداکارہ میرا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے فون اٹھا کر کہہ دیا کہ میڈم ابھی مصروف ہیں، ذرائع کے مطابق میرا کی سالگرہ کی تقریب میں کسی بھی فنکار نے شرکت نہیں کی اور شکر کا کلمہ پڑھا ، ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم تقریب کا حصہ بنے ہوتے تو میرا کے اس اقدام کے باعث ہمیں بھی شرمندگی سے دو چار ہونا پڑتا.

متعلقہ عنوان :