ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میں آل راوٴنڈر کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے، شاہد آفریدی

منگل 26 مئی 2015 13:31

ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میں آل راوٴنڈر کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے، شاہد آفریدی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہٹی ٹوئنٹی کر کٹ میں آل راوٴنڈر کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے،ٹیم میں مزید 2,3 آل راوٴنڈر ز کی ضرورت ہے ،زمبابوے کیخلاف نوجوان کھلاڑیوں شاندار کر کٹ کھیلی جس پر بہت خوش ہوں،پاکستان میں ڈومیسٹک سٹر کچر کو مکمل تبدیل کر نے کی ضرورت ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ زمبابوے کے پاکستان آنے سے کرکٹ ملک میں واپس لوٹی ہے جو کہ انتہائی خوش آئندہ بات ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی جانب سے اچھی کارگردگی دکھانے پر بے حد خوشی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں آل راوٴنڈر کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ٹیم میں مزید ایک سے دو آل راوٴنڈرز کی ضرورت ہے۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورے سے ملک میں کرکٹ کا واپس لوٹنا انتہائی خوش آئندہ بات ہے تاہم اگرملک میں کرکٹ نہ بھی ہو رہی ہو تو ملک کی ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار اچھا ہونا چاہیئے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا رہے اور ضائع نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :