پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کچھ دیر میں شروع ہوگا

منگل 26 مئی 2015 13:35

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کچھ دیر میں شروع ہوگا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ اب سے کچھ دیر میں شروع ہوگا ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پاکستانی وقت کے مطابق دن چار بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ان ایکشن ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کپتان اظہر علی ہوم گرائونڈ میں ایک روزہ میچ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے بے چین ہیں ۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کو قابو کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی تیار کر لی ہے تو دوسری جانب زمبابوین کپتان نے کہا کہ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ سیریز جیت کر وطن واپس لوٹیں گے ۔

متعلقہ عنوان :