تھانہ منگلی پولیس بیٹی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی،عزیزاللہ

منگل 26 مئی 2015 13:57

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) تھانہ منگلی پولیس بیٹی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی اور ملزمان مزید سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں‘ انصاف فراہم کرکے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ یہ بات تھانہ منگلی کے گاؤں فوجی موڑ کے رہائشی 80 سالہ ضعیف شخص عزیزاللہ بروہی نے اپنی بیٹی زرینہ بروہی کے ہمراہ پریس کلب سانگھڑ میں صحافیوں سے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایک سال قبل میری بیٹی تاج بی بی کو گھر میں گھس کر ملزمان نے بے دردی سے قتل کردیا تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ منگلی میں درج کرائی گئی۔ 4 نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو ایک سال گزرنے کے باوجود اب تک منگلی پولیس گرفتار نہیں کرپائی ہے اور ملزمان مزید جانی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ضعیف شخص عزیزاللہ بروہی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :