Live Updates

پشاور : اقتصادی راہداری منصفانہ طریقے سے نہ بنائی گئی تو وفاق کمزور ہو جائے گا، لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ آ گیا ہے کل سے پشاور ، مردان اور نوشہرہ میں جلسے کروں گا ،چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 14:12

پشاور : اقتصادی راہداری منصفانہ طریقے سے نہ بنائی گئی تو وفاق کمزور ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان نے پشاور میں گرلز پرائمری سکول کاافتتاح کر دیا، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے کے پی کے کو محج 20 فی صد فنڈ جاری کیا گیا ہے، فنڈز جب وفاق کی جانب سے ادا ہی نہیں کیے جائیں گے تو صوبائی حکومت کہاں سے خرچ کرے گی، انہوں نے کہا کہ پنجاب کو 50 فی صد ترقیاتی فنڈ دیا گیا ہے، اگر وفاق ہمیں بھی رقم دے تو ہم گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہو سکتے ہیں عمران خان نے بتایا کہ 25 سال سے کے پی کے میں نہر نہیں بنائی گئی جس کے باعث کے پی کے کا پانی ضائع ہو رہا ہے جس کے لیے20 سال سے وفاق کی جانب سے رقم ادا نہیں کی گئی، اقتصادہ راہداری منصوبے سے متعلق عمران خان نے کہا کہ یہی درست وقت تھا کہ پسماندہ علاقوں کو بھی ساتھ ملایا جاتا، اگر راہداری کی تعمیر منصفانہ طور نہ کی گئی تو وفاق کمزور ہو جائے گا.

جس کے بعد پنجاب سے نفرتیں بڑھنے کا بھی امکان ہے، انہوں نے کہا لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ آ گیا ہے کل سے پشاور ، مردان اور نوشہرہ میں جلسے کروں گا�

(جاری ہے)

�، عمران خان نے کہا کہ وہ جلسوں سے کل خطاب کریں گے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات