کنگنا نے2کروڑ کے عوض اشتہار کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

منگل 26 مئی 2015 14:18

کنگنا نے2کروڑ کے عوض اشتہار کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) بالی ووڈ میں کنگنا راناوت پرانی اداکارہ ہیں تاہم وہ ہر وقت سکرین پر دکھائی نہیں دیتیں کیونکہ وہ پروجیکٹس کا انتخاب بے حد سوچ سمجھ کے کرتی ہیں۔ حال ہی میں کنگنا کو ایک رنگ گورا کرنے والی کریم میں کام کی پیشکش ہوئی تھی، جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔

(جاری ہے)

اس بارے میں کنگنا کہتی ہیں کہ وہ انہیں رنگ گورا کرنے والی کریموں کا مقصد آج تک نہیں سمجھ آیا۔

وہ کسی بھی ایسی کریم کے اشتہار میں کام نہیں کریں گی جو کہ نوجوانوں کیلئے ایک بری مثال بنے۔ انہوں نے کہا کہ رنگ قدرت نے بنائے ہیں۔ میری بہن بھی سانولی رنگت کی ہے مگر بے حد پرکشش ہے۔ اگر میں ایسے اشتہار میں کام کرتی ہوں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ میں اس کی توہین کررہی ہوں۔ اس اشتہار میں کام کے عوض کنگنا کو 2کروڑ معاوضے کی پیشکش کی گئی تھی۔