قومی ریسلنگ چیمپئن شپ 29 مئی سے شروع ہوگی

منگل 26 مئی 2015 15:02

قومی ریسلنگ چیمپئن شپ 29 مئی سے شروع ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 61 ویں قومی ریسلنگ چیمپئن شپ 29 مئی سے الفتح سپورٹس کمپلیکس، فیصل آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکرٹری اولیمپئن محمد انور نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ریلوے، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔