بین الصوبائی میل و فی میل اتھلیٹکس چمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع

منگل 26 مئی 2015 18:35

بین الصوبائی میل و فی میل اتھلیٹکس چمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) بین الصوبائی میل و فی میل اتھلیٹکس چمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورصدر میں شروع ہو گئی ۔جس کے افتتاحی روز خیبرپختونخوا ، پنجاب اور سندھ کے اتھلیٹ چاہے رہے ۔ چمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کے ڈایکٹر و سابقہ لیجنڈ سکواش محب اللہ خان نے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی، ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود، ڈائریکٹر سپورٹس ہائیر ایجوکیشن عبدالرشید انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس امیر زاہد شاہ اور جعفر شاہ سمیت دیگر شخصیات و کھلاڑیوں نے شرکت کی ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں خواتین مقابلوں میں لانگ جمپ میں سند ھ کی حنا خورشید نے پہلی ، پنجاب کی عیشا نے دوسری اور سندھ کی زارا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، چوتھی پوزیشن پر خیبرپختونخوا کی ملائیکہ نے پوزیشن حاصل کی ۔