انٹرڈسٹرکٹ سکواش چمپئن شپ، پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع

منگل 26 مئی 2015 18:35

انٹرڈسٹرکٹ سکواش چمپئن شپ، پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء )انٹرڈسٹرکٹ سکواش چمپئن شپ پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس پشاورصدر میں شروع ہو گئی جس کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر سپورٹس خیبرپختونخوا طارق محمود نے شارٹ لگا کر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر و سابقہ سکواش چمپئن قمر زمان ، سیکرٹری سکواش احسان اللہ ، صدر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نادر خواجہ ، انور زیب سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

چمپئن شپ کے افتتاحی روز بنوں کے دانش نے سوات کے فرقان کو صفر کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دی ۔ میچ کا سکور 12-10اور11-7رہا ۔ چمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی تمام ڈسٹرکٹ سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔ جس میں کوہاٹ ، بنوں ، سوات ، ڈی آئی خان ، مردان ، پشاور، دیر لوئر ، نوشہرہ ، چارسدہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ چمپئن شپ کا فائنل آج صبح 11بجے کھیلا جائے گا۔