ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ،پشاور نے چارسدہ کیخلاف پہلے روز 7وکٹوں کے نقصان پر 353رنز بنا لئے

منگل 26 مئی 2015 19:46

ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ،پشاور نے چارسدہ کیخلاف پہلے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ پشاورڈسٹرکٹ 2015-16میں پشاور نے چارسدہ ڈسٹرکٹ کے خلاف میچ کے پہلے روز پشاور کی ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر 353رنز بنا لئے ۔ جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے روز پشاور ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 353رنز بنائے اور 7کھلاڑی آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

جس میں صاحبزادہ فرحان 148 ، نواز احمد53، مہران ابراہیم 45اور ساجد 43رنز ناٹ آؤٹ کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ چارسدہ ڈسٹرکٹ کی جانب سے داؤد نے 3، سجاد احمد نے 2جبکہ عمیر خان اور اشفاق احمد نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں چارسدہ کی ٹیم نے پہلے روز کے اختتام تک 1وکٹ کے نقصان پر 22رنز بنائے جس میں اشفاق 15رنز بنا پائے جبکہ پشاور کی جانب سے ناصر نے 1کھلاڑی کو پویلیئن کی راہ دکھائی ۔ میچ میں امپائر غیور حسین ، صغیر احمد جبکہ اورسکورر اوس خان تھے۔

متعلقہ عنوان :