ایگزیکٹ اسکینڈل بڑے منی چینجرزسے بھی تفتیش کافیصلہ ،منی چینجرز کی فہرستیں مرتب

منگل 26 مئی 2015 20:04

ایگزیکٹ اسکینڈل بڑے منی چینجرزسے بھی تفتیش کافیصلہ ،منی چینجرز کی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ایگزیکٹ اسکینڈل بڑے منی چینجرزسے بھی تفتیش کافیصلہ کرلیا گیا ہے ، بوہرہ پیر، رسالہ ، کھارادر، میٹھادر، ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر قائم منی چینجرز کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں ، اہم افسران کو ٹاسک دیدیا گیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کادائرہ وسیع کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ایگزیکٹ کمپنی سے ملنے والی دستاویزات پرمنی چینجرزسے پوچھ گچھ کی جائیگی۔

(جاری ہے)

منی چینجرزکے ریکارڈ سے ملکی کرنسی سے غیرملکی کرنسی کوتبدیل کرنے کاریکارڈچیک کیاجائیگا۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے ایگزیکٹ کمپنی کے مبینہ جعلی ڈگری اسکینڈل کے سلسلے میں تحقیقات کادائرہ وسیع کرتے ہوئے فیصلہ کیاہے کہ شہرکے بڑے بڑے منی چینجرزکوبھی تفیتش میں شامل کیاجائے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی مختلف ٹیموں نے تحقیقات اورایگزیکٹ کمپنی سے ملنے والی دستاویزات سے ثبوت ملنے پران منی چینجرز سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی جنہوں نے مذکورہ کمپنی کی ملکی اورغیرملکی کرنسی کوتبدیل کیاتھا۔ذرائع کاکہناہے کہ منی چینجرزکے ریکارڈ چیک کرکے اس بات کااندازہ لگایاجائے گاکہ تبدیل کرائی جانے والی کرنسی کی مالیت کتنی تھی۔

متعلقہ عنوان :