پاک بھارت کرکٹ سیریز کے درمیان سیاست ملوث ہو گئی ہے : رانا نوید الحسن

منگل 26 مئی 2015 20:25

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے درمیان سیاست ملوث ہو گئی ہے : رانا نوید الحسن

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر رانا نوید الحسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز کے انعقاد میں سیاست ملوث ہوگئی ہے اور ایم اویو سائن ہونے کے باوجود بھی دونوں ملکوں کے مابین سیریز کے انعقاد کے ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا نوید الحسن نے کہاکہ پاک بھارت سیریز کا انعقاد دونوں ملکوں کے لئے بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس کے انعقاد سے نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے بلکہ دنیا بھر کے شائقین کو پاک بھارت دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کے کامیاب انعقاد سے ملک میں دیگر ٹیموں کے آنے کی بھی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ زمبابوے کی ٹیم نے ٹی ٹونٹی میچز میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور خاص طور پر ان کی بیٹنگ اچھی ہے تاہم پاکستان کو ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈوانٹج حاصل ہے اور تمام کھلاڑی بھی جیت کے جذبہ سے کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ پاکستان ون ڈے سیریز بھی جیتے گا۔پاکستان کا بولنگ اٹیک زمبابوے سے بہتر ہے اور ون ڈے سیریز میں بولرز ہی ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔۔

متعلقہ عنوان :