پاکستانی بلے بازوں نے ایک روزہ کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 26 مئی 2015 20:31

پاکستانی بلے بازوں نے ایک روزہ کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) پاکستانی بلے بازوں نے ایک روزہ کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پاکستان زمبابوے سیریز کےپہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے ایک روزہ کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ٹیم کے پہلے چار بلے بازوں نے ایک ہی اننگ میں ستر سے زائد رنز بنا کے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اوپنرز محمد حفیظ اور کپتان اظہار علی نے بالترتیب 86اور 79 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ شعیب ملک اور حارس سہیل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 112 اور 89 رنز کی اننگ کھیلی۔

متعلقہ عنوان :