سابق انگلش بلے باز مال لوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نئے ہائی پرفارمنس ہیڈ کوچ مقرر

منگل 26 مئی 2015 20:49

سابق انگلش بلے باز مال لوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نئے ہائی پرفارمنس ..

ڈھاکہ ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) سابق انگلش بلے باز مال لوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے۔ دونوں کے درمیان ابتدائی طور پر دو سالہ معاہدہ طے پایا ہے۔

(جاری ہے)

22 کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا پروگرام جون میں شروع ہو گا اور ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔ لوئے کو 2007ء میں انگلینڈ کی طرف سے سات ایک روزہ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے اور 2011ء میں انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ لوئے آئندہ چند دنوں میں بنگلہ دیش پہنچے گے جہاں پر وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے نئے ڈائریکٹر آف کوچنگ پال ٹیری کی نگرانی میں کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :