`پنجاب حکومت نے سانحہ ڈسکہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی درخواست واپس لے لی`

منگل 26 مئی 2015 21:39

`پنجاب حکومت نے سانحہ ڈسکہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی درخواست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پنجاب حکومت نے سانحہ ڈسکہ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست واپس لے لی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ سے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سانحہ ڈسکہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن مقرر نہ کرے ۔

(جاری ہے)

سانحہ کے ملزم گرفتار ہوچکے ہیں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تحقیقات کرے گی مقدمہ بھی درج ہوچکاہے وکلاء بھی چاہتے ہیں کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تحقیقات کرے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی استدعا کو منظور بھی کرلیاہے ۔