اگلے سال پاکستان میں تینوں فارمیٹ پر مبنی سیریز کا انعقاد کیا جائے گا : چئیرمین پی سی بی شہریار خان

muhammad ali محمد علی منگل 26 مئی 2015 22:19

اگلے سال پاکستان میں تینوں فارمیٹ پر مبنی سیریز کا انعقاد کیا جائے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر توقعات سے بڑھ کر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے دورہ زمبابوے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر توقعات سے بڑھ کر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ شہریار خان نے لاہور کی عوام کو مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ شہریار خان نے دعوی کیا ہے کہ اگلے سال پاکستان میں تینوں فارمیٹ پر مبنی سیریز کا انعقاد کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کئی بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔