عدالت نے سلمان خان کو دبئی جانے کی اجازت دیدی

بدھ 27 مئی 2015 11:37

عدالت نے سلمان خان کو دبئی جانے کی اجازت دیدی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) سلمان خان کو ممبئی کی ہائیکورٹ نے ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے دبئی جانے کی اجازت دے دی ہے۔ہٹ اینڈ رن کیس میں پانچ سال کی سزا سے ضمانت ملنے کے بعد سلمان خان کو ایک اور عدالتی ریلیف اس وقت ملا جب ممبئی ہائی کورٹ نے انہیں دبئی جانے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

بولی وڈ اداکار سلمان خان کو 29 مئی کو دبئی میں منعقد ہونے والے ایوارڈ شو میں شرکت اور پرفارم کرنا ہے۔

جج شالنی پھنسلکر جوشی نے اداکار سلمان خان کو کچھ شرائط و ضوابط کے ساتھ غیر ملکی دورے کی اجازت دی۔سلمان کو اپنا دورہ 3 دن یعنی 27 سے 30 مئی تک مکمل کرنا ہوگا ، جبکہ اداکار کو حکام کو آگاہ کرنا ہوگا کہ وہ کس پرواز سے دبئی جائیں گے، وہاں کہاں قیام کریں گے، موبائل فون سمیت رہائشی جگہ کے لینڈ لائن نمبر وغیرہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :