وزیر اعظم نواز شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد

بدھ 27 مئی 2015 12:31

وزیر اعظم نواز شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم باقی میچوں میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے ایک روزہ میچ میں بڑا اسکور کرنے پر بلے بازوں کی پرفارمنس کو خاص طور پر سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم سیریز کے باقی 2میچوں میں بھی اسی طرح بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :