ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ پر مقدمہ درج، عدالت نے 7 جون تک ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 مئی 2015 16:18

ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ پر مقدمہ درج،  عدالت نے 7 جون تک ریمانڈ پر ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مئی 2015 ء) : ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو 4 ساتھیوں سمیت جوڈیشل مجسٹریٹ میں پیش کیا گیا، جہاں ایف آئی نے شعیب شیخ کے ریمانڈ کے لیے استدعا کی، ایف آئی اے نے موقف دیا کہ مزید انکشافات متوقع ہیں لہٰذا ریمانڈ دیا جائے ، عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے 7 جون تک ریمانڈ دے کر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا .شعیب شیخ اور وقاص عتیق سمیت دیگر ملزمان کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جائے گا.

شعیب شیخ سمیت 6 ملزمان پر درج کی گئی ایف آئی آر میں دھوکہ دہی، سائبر کرائم، منی لانڈرنگ اور جعلسازی کی دفعات شامل کی گئی ہیں.

(جاری ہے)

عدالت میں شعیب شیخ نے شکایت کی کہ مجھے چار روز سے سونے نہیں دیا گیا جس پر عدالت نے طلب کیا کہ کیا آپ کو مارا پیٹا بھی گیا جس کے جواب میں شعیب شیخ نے بتایا کہ مارا پیٹا نہیں گیا بس سونے نہیں دیا گیا لہٰذا ادویات فراہم کی جائیں ، جبکہ عدالت نے ایف آئی اے حکام کو شعیب شیخ کو میڈیکل سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، ایف آئی اے کے مطابق شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان پر مقدمے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 474، 468، 472، 473، 109، 34 شامل کی گئی ہیں، جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق مقدمے میں شامل کی گئی دفعات کے تحت ملزمان کو 6 ماہ سے ایک سال تک قید کی سزا یا جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے.

ایف آئی ذرائع نے بتایا کہ شعیب شیخ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل سعید میمن کی جانب سے سرکار کی مدعیت میں ایفآئی آر نمبر 7/2015 درج کی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :