پاک زمبابوے ون ڈے سیریز : پاکستانی بلے بازوں نے بھارت منفرد ریکارڈ چھین لیا
کپتان اظہر علی، محمد حفیظ، شعیب ملک اور حارث سہیل نے بالترتیب 86، 79، 112 اور ناقابل شکست 89 رنز اسکور کیے، کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کسی ٹیم کے ابتدائی چاروں بلے بازوں نے 70 سے زائد رنز اسکور کیے میچ میں 375 رنز کا مجموعہ بنا کر ہندوستانی ٹیم سے پاکستان میں سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ بھی چھین لیا
بدھ 27 مئی 2015 18:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) زمبابوے کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے کئی ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم سے بھی ریکارڈ چھین لیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چھ سال کے طویل عرصے کے بعد ملک میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔
میچ میں پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں کپتان اظہر علی، محمد حفیظ، شعیب ملک اور حارث سہیل نے بالترتیب 86، 79، 112 اور ناقابل شکست 89 رنز اسکور کیے۔یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کسی ٹیم کے ابتدائی چاروں بلے بازوں نے 70 سے زائد رنز اسکور کیے ہوں، اس سے قبل کسی بھی ٹیم نے یہ کارنامہ انجام نہیں دیا۔(جاری ہے)
پاکستان نے میچ میں 375 رنز کا مجموعہ بنا کر ہندوستانی ٹیم سے پاکستان میں سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ چھین لیا۔
اس سے قبل ہندوستان نے 2008 کے ایشیا کپ میں ہانک کانگ کے خلاف میچ میں 374 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں بنایا گیا مجموعہ ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے بنایا گیا دوسرا بڑا مجموعہ ہے، ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور 385 ہے جو اس نے 2010 کے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف بنایا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک روزہ کرکٹ میں پہلا موقع تھا جب پاکستان کی جانب سے کسی میچ میں 150 رنز سے زائد کی دو شراکتیں قائم کی گئی ہوں۔اظہر علی اور محمد حفیظ کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 170 جبکہ شعیب ملک اور حارث سہیل کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 201 رنز کی ساجھے داری قائم ہوئی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان نے میچ میں زمبابوے کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.