کر پشن کے الزامات ،فیفا کے نائب صدرسمیت 6 عہدیداران گرفتار

بدھ 27 مئی 2015 18:44

کر پشن کے الزامات ،فیفا کے نائب صدرسمیت 6 عہدیداران گرفتار

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)سوئٹزرلینڈ کے شہرزیورخ میں پولیس نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے امریکہ سے تعلق رکھنے والے نائب صدرسمیت متعدد عہدیداران کوحراست میں لے لیا،امریکی اخبارنیویارک ٹائمزکے مطابق فیفا کے نائب صدرجیفری ویب اوردیگر عہد ید ار و ں کوامریکی محکمہ انصاف اورایف بی آئی کی درخواست پرحراست میں لیا گیا، اخبارکے مطابق ان افراد کو زیورخ کے ہوٹل سے گرفتارکیا گیا، فیفا ایگزیکٹیوکمیٹی کے عہدیداراٹھائیس مئی سے شروع ہونے والے تنظیم کے دوروزہ سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے زیورخ پہنچے تھے، ان افراد کوامریکہ کے حوالے کیا جائے گاجہاں ان پرمالی بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

فیفا کے عہدیداران پرعائد بدعنوانی کے الزامات کا تعلق گزشتہ دودہائیوں میں فٹبال کے عالمی مقابلوں کی میزبانی کے حصول اورمقابلوں کی تشہیراورنشریات کے معاہدوں میں کرپشن سے متعلق ہے۔