Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو پارٹی کا نیشنل آرگنائزر، جہانگیر ترین کو سینٹرل آرگنائزر اور سیف اللہ نیازی کو ایڈیشنل سینٹرل آرگنائزر مقرر کردیا

بدھ 27 مئی 2015 20:44

اسلام آباد ۔ 27مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو نیشنل آرگنائزر پی ٹی آئی، جہانگیر ترین کو سینٹرل آرگنائزر اور سیف اللہ نیازی کو ایڈیشنل سینٹرل آرگنائزر مقرر کر دیا ہے۔ بدھ کو پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نعیم الحق کو سیکرٹری انفارمیشن، شیریں مزاری کو چیئرمین پی ٹی آئی کا ترجمان اور اسد عمر کو میڈیا مارکیٹنگ اور پالیسی شعبہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی سطح پر بھی آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزرز کی تقرریاں کی گئی ہیں جو نیشنل آرگنائزر کو رپورٹ کریں گے۔ پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں شاہ محمود قریشی اضافی ذمہ داریوں کے طور پر صوبائی آرگنائزر کی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گے جبکہ فیصل آباد، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کیلئے چوہدری سرور کو صوبائی آرگنائزر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات