اسلام آباد : ملک کو ایٹمی قوت بنے 17 سال ہو گئے، ملک بھر میں آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے، ملکی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دے سکتا، وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 مئی 2015 11:14

اسلام آباد : ملک کو ایٹمی قوت بنے 17 سال ہو گئے، ملک بھر میں آج یوم تکبیر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 مئی 2015 ء) : پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 17 سال کا عرصہ گزر گیا جس کے تحت آج ملک بھر میں یوم تکبیر منایا جا رہا ہے، یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عالمی دباؤ کے باوجود ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا، ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا اور اب کوئی بھی دشمن وطن عزیز کی طرف میلی اآنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پر ہمیں پاکستان کی وحدت اور سلامتی کے عہد کی تجدید کرنا چاہئے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کو ایٹمی دھماکہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور انشاء اللہ معاشی دھماکہ بھی ہمارے دور حکومت میں ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط دفاع کے لیے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانا ہوگا، پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اس کے ثمرات ملک کے ہر حصے تک پہنچیں گے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں بے مثال کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہو گئی ہے جب کہ بد خواہ ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی کوششوں میں ہیں۔