امریکی ایڈونچر فلم ’سان اینڈریاز‘کل پاکستان بھر کے سینماء گھروں میں ریلیز کی جائیگی

جمعرات 28 مئی 2015 11:21

امریکی ایڈونچر فلم ’سان اینڈریاز‘کل پاکستان بھر کے سینماء گھروں میں ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’سین اینڈریاز‘کل 29 مئی کو پاکستان بھر کے سینماء گھروں میں ریلیز کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ کی آنیوالی ایکشن ایڈونچر ڈیزاسٹر فلم’سین اینڈریاز‘کیلی فورنیا میں آنیوالے زلزلے سے متعلق ہے جس میں لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کا ریسکیو ہیلی کاپٹر پائلٹ اور اس کی سابق بیوی اپنی ناراض بیٹی کو بچانے کیلئے نکلتے ہیں جو سان فرانسسکو میں بھیانک زلزلے میں پھنسی ہوتی ہے۔

بریڈ پیٹون کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کی کاسٹ میں ڈیوائن جوہنسن، کارلہ گوگینو، الیگزینڈرا ڈاڈاریو اور پاول گیامتی شامل ہیں۔سین اینڈریاز ٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں کل 29مئی کو پاکستان بھر کے سینماء گھروں میں ادھم مچانے آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :