دورہ بنگلہ دیش کے لیے پروٹیز ٹیم کا اعلان : ڈویلیئرزٹیسٹ ،سٹین ون ڈے سیر یز سے باہر

جمعرات 28 مئی 2015 11:46

دورہ بنگلہ دیش کے لیے پروٹیز ٹیم کا اعلان : ڈویلیئرزٹیسٹ ،سٹین ون ڈے ..

جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مئی۔2015ء) کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اے بی ڈ ویلیئرز نجی مصروفیا ت کے باعث ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے البتہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلیں گے جبکہ سٹین اور فلینڈر کو آرام کی غرض سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز میں شامل نہیں کیا گیا۔ جنوبی افریقن ٹیم 5 جولائی سے 30 جولائی تک دورہ بنگلہ دیش میں 2 ٹی ٹونٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ٹیسٹ سکواڈ میں 4 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :