نیوزی لینڈ کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے،کک

جمعرات 28 مئی 2015 12:17

نیوزی لینڈ کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے،کک

لیڈز ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک نے کہا ہے کہ انکی ٹیم نیوزی لینڈ کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کو پہلے میچ میں شکست دینے کے بعد انکی ٹیم کا مورال بلند ہے۔ انہوں نے کہا انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے میدان میں اترنے کے لیے بے تاب ہے۔

انہوں نے پہلے میچ میں سٹوکس کی عمدہ بیٹنگ کو سراہا اور امید طاہر کی ہے کہ کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو سیریز میں کامیابی دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ انگلینڈ نے کیویز کو پہلے ٹیسٹ میں 124 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انگلش ٹیم کے قائد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھی، انہوں نے کھلاڑیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کیویز ٹیم ٹیسٹ کی بہترین ٹیم ہے اور اس کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لیے کھلاڑیوں کو دوسرے میچ میں بھی سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔

انہوں نے سٹوکس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کے جس طرح سے دلیرانہ بیٹنگ کی وہ قابل ستائش ہے، امید ہے کہ وہ آخری ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو سیریز میں کامیابی دلانے میں کردار ادا کریں گے۔