پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔ برینڈن میکولم

جمعرات 28 مئی 2015 12:17

پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔ برینڈن میکولم

لیڈز ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے ہاتھوں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برینڈن میکولم نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم دوسرے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرکے دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کریگی۔ برینڈن میکولم نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں مربوط حکمت کے تحت جیت کے لیے میدان میں اتاریں گے۔ برینڈن میکولم نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے میں کامیابی کے لیے کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل جمعہ سے لیڈز میں شروع ہوگا۔