Live Updates

پی ٹی وی لاہو رنے رمضان المبارک کے پروگراموں کی تیاریاں شروع کر دیں

جمعرات 28 مئی 2015 12:54

پی ٹی وی لاہو رنے رمضان المبارک کے پروگراموں کی تیاریاں شروع کر دیں

لاہور ۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) پی ٹی وی لاہور نے ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی پروگراموں کی تیاری شروع کردی۔

(جاری ہے)

اس ماہ رمضان المبارک میں اداکار احسن خان اور وصی شاہ بطور کمپیئر کام کرینگے جبکہ مذہبی حوالے سے متعدد دلچسپ پروگرامز تیار کئے گئے ہیں۔ پی ٹی وی کے پروڈیوسرز کو رمضان المبارک کے حوالے سے پروگرامز آلاٹ کر دیئے گئے ہیں۔ ایگزیٹو پروگرام منیجر پی ٹی وی لاہور بشارت احمد خان ذاتی طور پر تمام پروگرامز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :