راولپنڈی : اتفاق فاونڈری کیس، عدالت نے ریفرنس کھولنے کی نیب کی درخواست خارج کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 مئی 2015 13:55

راولپنڈی : اتفاق فاونڈری کیس، عدالت نے ریفرنس کھولنے کی نیب کی درخواست ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تاازہ ترین اخبار. 28 مئی 2015 ء) : احتساب کی خصوصی عدالت نمبر 3 میں اتفاق فاؤنڈری ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں چئیر مین نیب کی جانب سے دائر کی گئی ریفرنس ری اوپن کرنے کی درخواست کو عدالت نے مسترد کر دیا.اتفاق فاؤنڈری کیس کا فیصلہ احتساب عدالت نمبر 3 کے جج سہیل ناصر نے سنایا .

(جاری ہے)

جس کے تحت اتفاق فاؤنڈری کیس میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بری کر دیا گیا جبکہ عدالت نے شریف برادران کی فیملی، بزنس پارٹنرز، ان کے والد مرحوم میاں شریف اور بھائی مرحوم عباس شریف کو بھی اتفاق فاؤنڈری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بری کر دیا.

واضح رہے کہ ریفرنس 2001 ء میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بنایا گیا تھا ، جس کے تحت شریف فیملی پر ایک ارب،6کروڑ، 31 لاکھ ، 62 ہزار روپے کا قرضہ واپس نہ کرنے کا الزام عائد تھا.

متعلقہ عنوان :