ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی اُمورکا اجلاس

جمعرات 28 مئی 2015 14:59

سکھر ۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی اُمور کے چیئرمین مولانا محمد عثمان فیضی کی زیرِ صدارت ایوان میں کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شبِ برا ت اور رمضان المبارک کی آمد پر بجلی اور شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کے حوالے سے سیپکو کے اعلیٰ حکام سے کہا گیا کہ شبِ برات کے موقع پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے با الخصوص قبرستانوں میں روشنی کا اہتمام کیا جائے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحر و افطار اور اوقاتِ تراویح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے تاکہ شہری سکون سے عبادات و دینی فرائض انجام دے سکیں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے ضلعی اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ رمضان میں سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور مساجد و قبرستان میں آنے والے افراد کی گاڑیوں کی نگرانی کا تسلی بخش اہتمام کیا جائے ۔اس موقع پر اراکینِ کمیٹی سید محمود علی،محمد تنویر، عبدالمجید قریشی، محمد خالد کاکیزئی اور سجاد اللہ قریشی اور سیکریٹری جنرل اسرار حسین بھٹی موجود تھے۔