وزیر مملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کیڈ میں سرکاری گاڑیوں کے غیرقانونی استعمال کا نوٹس لے لیا

جمعرات 28 مئی 2015 15:00

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) وزیر مملکت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمینٹ ڈویژن (کیڈ) بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کیڈ میں سرکاری گاڑیوں کے غیرقانونی استعمال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کفایت شعاری کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال سے پٹرول کا بے جا خرچ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر مملکت نے کچھ عرصہ قبل سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کے حوالے سے احکامات جاری کئے تھے اور اس ضمن میں کئی گاڑیوں کو سیکریٹریٹ میں کھڑا کیا گیا تاہم کچھ دن گذرنے کے بعد یہ گاڑیاں دوبارہ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے لگیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کی کفایت شعاری کی ہدایات پر عمل یقینی بنایا جائے۔ سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات لئے جائیں گے۔