اظہر علی ایک ا چھے کپتان ہیں،پی سی بی کو انہیں بطور کپتان خود کو تیار کرنے کے لیے مناسب وقت دینا چاہیے، شعیب ملک

جمعرات 28 مئی 2015 16:28

اظہر علی ایک ا چھے کپتان ہیں،پی سی بی کو انہیں بطور کپتان خود کو تیار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) پاکستانی آل راوٴنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ اظہر علی ایک ا چھے کپتان ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو انہیں بطور کپتان خود کو تیار کرنے کے لیے مناسب وقت دینا چاہیے۔قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے شعیب ملک نے کہا کہ قومی ٹیم اس وقت تعمیر نو کے عمل سے گزر رہی ہے اور ہر کسی کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، مجھے امید ہے کہ پاکستانی ٹیم دوبارہ بلندیوں پر پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ میں ایک انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا تھا اور ایک موقع کی تلاش میں تھا۔ پاکستانی باوٴلرز کی پہلے میچ میں غیر متاثر کن باوٴلنگ کے حوالے سے سوال پر آل راوٴنڈر نے کہا کہ اوس کی وجہ سے باوٴلرز کو 30ویں اوور کے بعد گیند کو گرپ کرنے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔اس موقع پر انہوں نے زمبابوے کے شاندار کھیل کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مہمان ٹیم نے بڑے ہدف کے باوجود بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔شعیب ملک نے تسلیم کیا کہ ماضی میں ان سے غلطیاں سرزد ہوئیں اور ہر کسی کو ان غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میری تمام تر توجہ کھیل کی طرف مبذول ہے اور میں پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :