دھرنوں کی سیاست سے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ،حمزہ شہباز

تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ میٹروبس سے ترقی نہیں آتی وہ ہماری ان ماؤں بہنوں سے پوچھیں جو عزت کے ساتھ سفر کرتی ہیں،تقریب سے خطاب

جمعرات 28 مئی 2015 18:58

دھرنوں کی سیاست سے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ،حمزہ شہباز

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست سے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ۔ تحریک انصاف والے میٹروبس منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں وہ میٹرو بس سفر کرنے والے ڈیڑھ لاکھ لوگوں سے پوچھیں جو میٹروبس بس سروس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور آرام دہ سفر کر رہے ہیں وقت پر اپنی منزل پر پہنچتیہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز لاہور میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ میٹروبس سے ترقی نہیں آتی وہ ہماری ان ماؤں بہنوں سے پوچھیں جو عزت کے ساتھ سفر کرتی ہیں اس کے علاوہ ڈیڑھ لاکھ لوگ میٹروبس سروس میں ایئرکنڈیشن بس میں سفر کرنے سے روزانہ فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ وقت پر آتے ہیں اور وقت پر جاتے ہیں آج کا دن پاکستان پوری دنیا میں ایک طاقت بن کر ابھرا ۔ میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور اب ہم معاشی قوت بنائیں گے ۔ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدلے گا اور پاکستان ایٹمی طاقت کے بعد اب معاشی طاقت بن کر ابھرے گا

متعلقہ عنوان :