آئی فون کا نیا بگ، ٹیکسٹ میسج سے آئی فون ری سٹارٹ کریں

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 28 مئی 2015 20:11

آئی فون کا نیا بگ، ٹیکسٹ میسج سے آئی فون ری سٹارٹ کریں
واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مئی۔2015ء)آئی فون میں ایسا بگ ملا ہے جس کی مدد سے ایس ایم ایس بھیجنے سے آئی فون کو ری بوٹ کیا جا سکتا ہے، اس سے آئی فون کو زیادہ نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
آئی فون میں اگر ایک ٹیکسٹ میج کاپی پیسٹ کر کے بھیجا جائے تو کسی کا بھی آئی فون ری بوٹ کیا جا سکتا ہے۔میسج کچھ یوں ہے۔

(جاری ہے)


‘effective. Power لُلُصّبُلُلصّبُررً ॣ ॣh ॣ ॣ 冗’,
اس مسئلے سے سیٹنگ میں تبدیلی کر کے بھی نپٹا جا سکتا ہے۔

سب سے پہلے سیٹنگ میں جائیں، پھر نوٹی فیکیشن، پھر میسج،شو آن لوکل سکرین کو آف ۔ الرٹ سٹائل میں جب ان لاک ہو تو none سلیکٹ کر لیں۔
ایپل اس بگ کو فکس کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ تمام موبائل پر کام نہیں کرتا۔ کچھ موبائلز میں تو ایس ایم ایس وصول کرنے والوں کی بجائے بھیجنے والوں کے موبائل ری بوٹ ہونا شروع ہوگئے۔اس لیے اسے اپنے موبائل سے استعمال نہ کریں